اترپردیش حکومت نے مدرسوں کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کو پنشن دینے کے
ساتھ ہی مڈ ڈے میل اسکیم کو ویٹ سے مستثنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی اکھیلیش یادو کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس
سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق حکومت سے امداد یافتہ
عربی، فارسی مدرسوں کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کو پنشن وغیرہ کی
ادائیگی سرکاری خزانے سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی کابینہ نے کشی نگر ضلع کے کپتان گنج، کھڈا اور اناؤ ضلع میں
بانگر مؤ کو نئی تحصیل کے طور پر فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی کے
آبائی ضلع اٹاوہ اور ایس پی کے گڑھ مین پوری شاہراہ کو چار لین کرنے کے
ساتھ ہی ان کے آبائی گاؤ سیفٹی میں بائی پاس کی تعمیر کے لئے پی سی یو کو
شرائط میں نرمی کو منظوری دی۔